عالمی خبریں

امریکہ نے شامی صدر احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھا لیں

مریکی وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے ہی روز ایک فوری فیصلے کے تحت شام پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا۔

واشنگٹن ,مریکی وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے روز شامی صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس الخطاب پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسی طرح مرکزی بینک، دیگر کئی بینکوں، سرکاری تیل و گیس کمپنیوں، وزارتوں، شامی فضائی کمپنی، نشریاتی و ٹیلی ویڑن ادارے، اور اللاذقیہ و طرطوس کی بندرگاہوں پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔امریکی وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے ہی روز ایک فوری فیصلے کے تحت شام پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے مطابق ہے، جس میں انھوں نے شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے شام میں نئی سرمایہ کاریاں اور نجی شعبے کی نئی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے کہا کہ “یہ فیصلہ ہمارے غیر ملکی شراکت داروں اور اتحادیوں کو شام میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا۔وزارت نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکی کوششوں کے ایک وسیع تر اقدام کی پہلی کڑی ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ شام کو “ایک پْر امن اور مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے، اس امید کے ساتھ کہ آج کے اقدامات اس ملک کو ایک روشن، خوش حال اور مستحکم مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ انھوں نے “سیزر سیریا سویلین پروٹیکشن ایکٹ” کے تحت شام پر عائد پابندیوں سے 180 دن کی مدت کے لیے استثنا جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ پابندیاں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، اور بجلی، توانائی، پانی، صحت کی سہولیات اور انسانی امداد کی کوششوں میں آسانی پیدا ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ “آج کے اقدامات صدر کے وڑن کے مطابق شام اور امریکہ کے درمیان ایک نئے تعلق کی طرف پہلا قدم ہیں۔”یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے 13 مئی کو یہ کہا تھا کہ انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے ریاض سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ شہزادہ محمد بن سلمان سے اس معاملے پر گفتگو کے بعد کیا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ شامی عوام کو ایک نیا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button