قومی

سیپٹک ٹینک میں اترے 4 مزدوروں کی زہریلی گیس سے موت، 2 کی حالت نازک

جئے پور کے سیتا پور صنعتی علاقے کے جوئیلری زون میں پیر کی رات سیپٹک ٹینک میں اترے 8 لوگوں میں سے 4 کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ وہیں 2 شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات 8.30بجے اچل جوئیلری پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 10 فٹ گہرے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ چاروں مرنے والے اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔
جئے پور کے سیتا پور صنعتی علاقے کے جوئیلری زون میں پیر کی رات سیپٹک ٹینک میں اترے 8 لوگوں میں سے 4 کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ وہیں 2 شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات 8.30 بجے اچل جوئیلری پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 10 فٹ گہرے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ چاروں مرنے والے اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر سانگانیر صدر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ چاروں لاشوں کو مہاتما گاندھی اسپتال میں رکھوایا گیا۔ دو لوگوں اجئے چوہان اور راجپال کو آر یو ایچ ایس میں بھرتی کروایا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت سنجیو پال، ہمانشو سنگھ، روہت پال اور ارپت یادو کے طور پر ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button