قومی

پنچکولہ میں اجتماعی خودکشی ، 7 لوگوں نے زہر کھا کر دی جان

کار سے لاشیں برآمد بنیادی طور اتراکھنڈ کے رہنے والے کنبہ میں شوہر-بیوی، ان کے تین بچے اور دو بزرگ شامل ہیں۔ مہلوکین نے ممکنہ طور پر زہر کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے

دہلی کے بُراڑی میں ایک ہی کنبہ کے 11 اراکین کی خودکشی کا معاملہ ابھی سلجھا ہی نہیں تھا کہ اب ہریانہ کے پنچکولہ میں ایک ہی کنبہ کے 7 اراکین کی خودکشی کرنے کی دردناک خبر سامنے آئی ہے۔ پنچکولہ کے سیکٹر 27 میں کھڑی ایک کار سے 7 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کار سے برآمد سبھی لاشیں ایک ہی کنبہ کی بتائی جا رہی ہیں۔ بنیادی طور اتراکھنڈ کے رہنے والے کنبہ میں شوہر-بیوی، ان کے تین بچے اور دو بزرگ شامل ہیں۔ مہلوکین نے ممکنہ طور پر زہر کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پنچکولہ کی ڈی ایس پی ہماندری کوشک، ڈی سی پی (جرائم) امت دہیا اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ ساتوں کو سیکٹر-26 کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر ایک کو چھوڑ کر باقی سبھی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ حالانکہ جو بچا تھا اس نے بعد میں سول اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button