قومی

اسرائیلی نسل کش حملہ میں نو بچوں کو کھونے والی ڈاکٹر آلاء النجار کے نام صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کا درد بھرا مکتوب

نئی دہلی (ایف ای بی )
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معروف فلسطینی شخصیت ڈاکٹر آلاء النجار کے نو (9) معصوم بچوں کی المناک شہادت پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا مدنی نے ڈاکٹر آلاء النجار کے نام ایک درد بھرا تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے جمعیۃ علماء ہند اور ہندستان کے شہریوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے گہرے دکھ، مکمل ہمدردی اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مولانا مدنی نے خط میں لکھا ہے کہ ان معصوم بچوں کی بلا جواز شہادت ایک وحشیانہ، مجرمانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جو نہ صرف بچپن اور معصومیت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا جرم بھی ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور اہل خانہ کو صبر، حوصلہ اور سکون عطا کرے، اور اس المیے کو ان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ مولانا مدنی نے اسرائیلی جارحیت کو ایک طے شدہ جنگی جرم قرار دیا جو برسوں سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی شکل میں جاری ہے۔انھوںنے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button