قومی
ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا

نئی دہلی(ایف ای بی)
آج بروز بدھ ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ ،نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،دہلی میں مطلع غبار آلود رہا ،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات سےرویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ 29/ مئی 2025ء بروزجمعرات ماہ ذی الحجہ ۱۴۴۶ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔