مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ ، ٹرالے نے کار کو کچلا ،9افراد کی موت

مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیاہے جہاں ایک ٹرالے نے کا ر کو کچل دیا ۔کار میں گیارہ لوگ سوار تھے ۔حادثہ میں ۹ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔اس حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔ ان کا علاج ایک اسپتال میں جاری ہے۔ مرنے والوں میں 8 لوگ تھا ندلا کے قریب شیو گڑھ مہودا کے باشندے بتائے جا رہے ہیں وہیں ایک دیگر مہلوک شیو گڑھ کے پاس کے گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔پولس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے تھاندلا-میگھ نگر کے درمیان سنجیلی ریلوے پھاٹک کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ حادثہ منگل-بدھ کی درمیانی رات (قریب 2 بجے) پیش آیا جب زیر تعمیر اوور بریج کے پاس موڑ پر ٹرالے نے کار کو کچل دیا۔۔ حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق تھاندلا علاقے کے گاؤں شیو گڑھ مہوڑا کے 9 اور دیوی گڑھ کے 2 لوگ کلیان پورہ کے پاس مانپورہ گاؤں میں شادی کی تقریب میں شامل ہونے گئے ہوئے تھے۔ سبھی لوگ ایکو گاڑی سے جب واپس لوٹ رہے تھے تبھی سجیلی پھاٹک کے قریب سامنے سے اچانک ٹینکر گاڑی آ گئی۔ ٹینکر نے مسافر سے بھرے ایکو گاڑی کو بُری طرح سے روند دیا، جس سے موقع پر ہی 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ٹرالے کی زد میں آنے سے ایکو گاڑی بُری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی۔ ایسے میں لاشوں کو باہر نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی پدم ولوچن شکل بھی موقع پر پہنچے۔ انہوں نے تھاندلا اور میگھ نگر تھانہ انچارج کو ضروری ہدایتیں دیں۔ حادثے میں مرنے والوں میں مکیش (40)، اکلی (35)، ونود (16)، پائل (12)، مڈی بائی (38)، وجئے (14)، کانتا (14)، راگنی (9) اور شبلی بائی (35) شامل ہیں۔ وہیں پائل (19) اور آشو (5) حادثے میں بُری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ پائل کو داہود ریفر کیا گیا ہے جبکہ آشو کا علاج سول اسپتال تھاندلا میں چل رہا ہے۔