نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای نیوز)وشاکھاپٹنم میں جمعرات کے روز ایک افسوسناک واقعے میں ٹیچر کی مبینہ پٹائی کے بعد 6 سالہ بچے کی موت ہوگئی۔ دینک بھاسکر میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پٹائی کے بعد بچہ ٹیچر کی گود میں ہی گر پڑا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ٹیچر کی پٹائی سے بچہ شدید خوف زدہ ہوگیا اور اسے دل کا دورہ پڑا۔یہ پورا واقعہ کلاس روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر ٹیچر بچے کو تھپڑ مارتے ہوئے اور اس کے کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مرنے والا بچہ پرنائے تیجا لٹل گارڈنز اسکول میں UKG کا طالب علم تھا۔ ٹیچر کی گود میں گرنے کے بعد بچے کو کنگ جارج اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب کلاس روم کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ الزام ہے کہ بچے نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے اسے کلاس میں شرمندہ کرنے کے لیے سزا دی جا رہی تھی۔بچے کی میڈیکل ہسٹری کی بھی جانچ کرے گی۔ پولیس نے بچے کی موت کی وجہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ افسران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا بچے کو پہلے سے کوئی بیماری یا طبی مسئلہ تو نہیں تھا۔پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار کر رہی ہے، جس کے بعد بچے کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں مزید وضاحت سامنے آسکے گی۔














Leave a Reply