نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای نیوز)اتر پردیش کے مظفر نگر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے پیر، 24 اگست کو معروف رانا ہاؤس اور سابق ایم ایل اے شاہنواز رانا سے وابستہ شاہ ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ رانا ہاؤس میں سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا، سابق ایم ایل اے نور سلیم رانا اور سابق ایم ایل اے شاہنواز رانا کے خاندان کے افراد رہتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کی کارروائی کے دوران گھر کے باہر مقامی پولیس کے ساتھ سی آر پی ایف کے جوان بھی تعینات رہے۔چھاپے کے دوران رانا ہاؤس کو حفاظتی حصار میں لے لیا گیا اور باہر سے کسی شخص کو اندر جانے یا اندر موجود افراد کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اسی دوران ای ڈی کی ایک ٹیم نے شاہنواز رانا سے وابستہ شاہ ٹائمز کے دفتر میں بھی تفتیش کی۔ ای ڈی کے اہلکاروں نے وہاں موجود دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ کی۔ابتدائی طور پر ای ڈی کی کارروائی کی وجہ اور کن الزامات کے تحت یہ چھاپے مارے گئے، اس بارے میں سرکاری طور پر تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔ تاہم، بعد کی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی مبینہ جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (ITC) اور تقریباً 20 کروڑ روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کا حصہ تھی۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے 3.60 کروڑ روپے نقدی، دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات بھی برآمد کیے گئے۔
مظفر نگر میں رانا ہاؤس اور شاہ ٹائمز کے دفتر پر ای ڈی کی کارروائی














Leave a Reply