نئی دہلی (ایجنسی/ایف ای نیوز): تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے نے اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ مئی 2021 سے اپریل 2026 کے درمیان اپنے حقوق اور جائز مطالبات کے لیے پُرامن احتجاج کرنے والے کسانوں اور اساتذہ کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اور جمہوری اقدار کے احترام میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں اور اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس اقدام سے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ترووناملائی ضلع میں صنعتی پارک کی مخالفت کرنے والے کسانوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ بعض افراد پر سخت قوانین کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔ اسی طرح پرندور میں نئے ایئرپورٹ منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔اس دوران سی پی آئی نے حکومت سے نیٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا سمیت دیگر افراد پر درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایم کے نے بھی نیویلی لیگنائٹ کارپوریشن (این ایل سی) کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے مقدمات واپس لینے کی اپیل کی ہے۔تمل ناڈو کے قانون کے وزیر نرمل کمار نے کہا ہے کہ حکومت اس مطالبے پر غور کرے گی۔
تمل ناڈو میں کسانوں اور اساتذہ کے خلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان














Leave a Reply