دوحہ : قطر میں امریکی فوج کے لیے ایک دن تک سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رکھنے کے بعد جمعرات کو اس الرٹ کی سطح کم کر دی گئی ہے۔ یہ معلومات تیند مختلف ذرائع نے مغربی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دی ہیں۔العربیہ اردوکے مطابق اس سے پہلے امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے، العدید ایئربیس، پر ہائی الرٹ جاری کیا تھا اور فوجی اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔اسی دوران امریکی جنگی طیاروں کو العدید ایئربیس سے عارضی طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا تھا، تاہم بدھ کے روز ان طیاروں کو آہستہ آہستہ واپس اڈے پر بلا لیا گیا۔ دو سفارتی ذرائع کے مطابق فوجی اڈے پر موجود عملے کو بھی اب محفوظ مقامات سے واپس لا لیا گیا ہے۔ البتہ قطر میں قائم امریکی سفارت خانے نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
امریکہ کی قطر میں فوجی اڈے کے لیےسکیورٹی الرٹ میں نرمی : ذرائع






Leave a Reply