Advertisement

یوپی:معصوم کی پٹخ پٹخ کرجان لینے کے مجرم وراج کوعدالت سےسزائےموت

نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای بی )یوپی کے فیروز آباد کی ایک عدالت نے 18 ماہ کے آرو کے بہیمانہ قتل کے الزام میں ویراج عرف جتیندر پاٹھک کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ملزم نے صرف 27 سیکنڈ کے اندربچے کو آٹھ بار زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا تھا۔جمعہ کو، ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر ببو سارنگ کی عدالت نے وراج (عرف جتیندر پاٹھک) کو – جو شیخو پور، سول لائنز، بدایون کا رہنے والا تھا، کو موت کی سزا سنائی۔ اس پر 30 مئی کو شکوہ آباد، فیروز آباد کی یادو کالونی میں دن دہاڑے 18 ماہ کے آرو کے بہیمانہ قتل کا الزام تھا، بچے کو آٹھ بار سڑک پرپٹخ کر جان سے مار دیا گیا تھا۔ اسے گزشتہ روز جمعرات کو اسے اس جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سن کر ویراج روپڑا۔ پولیس ویراج کو تقریباً 2:30 بجے جیل سے عدالت لائی تھی۔ استغاثہ اور دفاع دونوں کی موجودگی میں عدالت نے ملزم کو بچے کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد حتمی تھے اور جرم انتہائی گھناؤنا تھا۔ سزا کا اعلان ہونے کے بعد، پولیس وراج کو واپس جیل لے گئی۔ اس کے چہرے پرسزا کا خوف صاف جھلک رہا تھا۔ اس دوران متوفی آرو کی نانی پنکی دیوی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شکوہ آباد کی یادو کالونی میں 30 مئی کی دوپہر کو، ویراج نے اپنی رشتے کی بھابھی رتی سے شادی کی ضد پوری نہ ہونے پر اس کے 18 ماہ کے بیٹے آرو کو سڑک پر پٹخ پٹخ کربے دردی سے مار ڈالا تھا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو اسی رات دیر گئے ایک انکاؤنٹرکے بعد گرفتارکر لیا، جس کے دوران اسے دونوں ٹانگوں پر گولی لگنے سے زخم آئے۔  رتی دیوی، جو اصل میں آراون کی رہنے والی ہیں، نے فروری 2024 میں بدایوں کے سمیت کمار سے شادی کی تھی۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے پانچ ماہ سے اپنے میکے میں رہ رہی تھی ۔ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، سمیت کے کزن ویراج ( شیکھو پور، بداون کے رہنے والے) جسے جتیندر پاٹھک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، نے رتی کی مدد کرنے کی پیشکش کرکے اس کا اعتماد جیتنا شروع کیا۔ اس کے بعد اس نے اسے شادی کی پیشکش کردی، لیکن اس نے اس تجویز کو ٹھکرا دیا۔30 مئی کو رتی اپنی ماں پنکی دیوی کے ساتھ قانونی مشورہ لینے کے لیے شکوہ آباد آئی تھی۔ ملزم ویراج بھی وہاں پہنچ گیا۔ وہ معصوم آرو کو ٹافی خریدنے کے بہانے باہر لے گیا۔ گھر سے 50 میٹر کے فاصلے پر ایک سنسان سڑک پر، اس نے 27 سیکنڈ کے وقفے میں آٹھ باربچے کواس بے دردی سے پکی سڑک پر پٹخا جس سے بچے کی موت ہوگئی ،بچے کی موت کے بعد لاش دہلیز پر پھینک کر فرار ہو گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے