Advertisement

اینگلوعربک پرائمری اسکول، ترکمان گیٹ میں 34واں انٹراسکول سیرت النبیؐ مسابقہ

نئی دہلی(ایف ای نیوز/پریس ریلیز) آج مورخہ 31اکتوبر بروز ہفتہ اینگلو عربک پرائمری اسکول ترکمان گیٹ ‘ دہلی میں34 واں انٹر اسکول جلسہ سیرت النبی اور ؐ مسابقہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ میزبان اسکول کے95 طلبہ اور طا لبات نے احادیث ‘ نعت ‘ انگریزی اور اردو میں حضورپاکؐ کی حیات طیبہ پر پروگرام پیش کیے ۔اس پروگرام کے بعد انٹر اسکول مقابلہ شروع ہوا۔ اس میں دہلی اور اس کے قرب وجوار کے( ۰ا) دس اسکولوں کے طلبا و طالبات نے سیرت رسول پاکؐ پر تقاریرپیش کیں اور نعت خوانی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں بالترتیب الفلاح اسلامک اسکول گھونڈہ ،امینیہ مسلم گرلزاسکول گلی قاسم جان ‘اینگلوعربک ماڈل اسکول اجمیری گیٹ ،اینگلوعربک پرائمری اسکول ترکمان گیٹ ‘ کریسنٹ اسکول دریا گنج‘ہمدرد پبلک اسکول تعلیم آباد ‘ اسلامیہ مڈل اسکول‘  ایم سی ڈی پرائمری اسکول بلبلی خانہ‘ نیو ہورائزن اسکول نظام الدّین ، ہنی بنی اسکول دریا گنج’ نے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرسید محمد طارق نے اپنی تقریر میں حضوّر پاکؐ کی سیرت طیبہ کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو حضوّر پاکؐ کی سیرت کے مطابق معیاری زندگی گزارنی چاہیے اور اپنے بچوں کی تربیت دنیاوی اعتبار سے اچھے اخلاق کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کر نی چائیے ۔ججز کے فرائض مفتی محمد مونس حسّان قاسمی ندوی ‘ مفتی زین العابدین اور واحد میاںنے انجام دیے۔ تقر یر ی مقابلے میں اول پوزیشن عائشہ انصاری‘ اینگلو عربک پرائمری اسکول ترکمان گیٹ ‘ دوم پوزیشن فوزیہ نور‘ نیوہورائزن اسکول نظام الدّین اور سوم پوزیشن عفیفہ صدیقی‘ الفلاح اسلامک اسکول نے حاصل کی۔ جبکہ توصیفی انعامات عبدالصمد ہنی بنی اسکول ‘ حبیبہ خان امینیہ مسلم گرلز اسکول‘ مائرہ ہمدرد پبلک اسکول کے طلبہ نے حاصل کیے۔ نعتیہ مقابلے میں اول پوزیشن ہاجرہ اعلی امینیہ مسلم گرلز اسکول، دوم پوزیشن فاطمہ عقیل اینگلو عربک پرائمری اسکول ترکمان گیٹ اور اریشہ امام نیو ہورائزن اسکول‘ سوم پوزیشن حسن ربی ہنی بنی اسکول کوحاصل ہوئی۔انشاء صیفی الفلاح اسلامک اسکول ‘ شرح عظیم اینگلو عربک ماڈل اسکول اجمیری گیٹ اور تبسم ایم سی ڈی پرائمری اسکول بلبلی خانہ نے توصیفی انعامات حاصل کیے۔ پروگرام کے اختتام پراسکول کے منیجر پروفیسر مظہر احمد نے جملہ اسٹاف اور دیگرمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے