نئی دہلی ( ایف ای نیوز ) پریس کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور پریس کلب آف انڈیا کے اشتراک سے آج بروز ہفته کو ایک مفت یونانی طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ یونانی طبی کانگریس کا یہ 155 واں کیمپ تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور ڈاکٹروں سے اپنے امراض کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا ۔

اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے روح رواں اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ہم نے 2021 میں طے کیا تھا کہ پانچ سال میں 150 کیمپ لگائیں گے اسلئے یہ ہمارا 155 واں کیمپ ہے اور ہم اپنے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ انھوں نے فرنٹ ایڈیشن کو بتایا کہ آج لوگ یونانی طریقہ علاج میں بڑی تعداد میں یقین رکھتے ہیں اور اس سے ان کو بڑا فیض پہنچ رہا ہے ۔ گویا کہ ہمارے مفت کیمپوں سے بڑی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں اور یونانی طبی کانگریس یونانی طریقہ علاج کو لوگوں میں عام کرنے میں کافی سرگرم ہے۔ 

چونکہ یونانی دواؤں کا کوئی سائڈ ایفیکٹ نہیں ہے اس لئے خاصی تعداد میں لوگ اس کے قریب آرہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ آجکل جنک فوڈ اور لائف اسٹائل دونوں کے اپنے سائد ایفیکٹ ہیں جو پیٹ اور نیند کو متاثر کرتے ہیں۔ اس لئے لوگ جنک فوڈ کھا کر بیمار ہوتے ہیں اور صحت متاثر ہوتی ہے ۔ اس لئے وہ جلد اثر کرنے والے طریقہ میں زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ قابل کر ہےکہ یہ کیمپ 3بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا اور ڈاکٹروں نے بے حد توجہ کے ساتھ مریضوں کی کیفیت اور ان کی صحت کے بارے دریافت کیا ۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر محمود عالم ، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی،ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر محمد پرویز قریشی ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر شمس الدین آزاد ، ڈاکٹر خورشید عالم ، ڈاکٹر ضمیر احمد، حکیم مرتضی دہلوی، فہیم ملک ، شارق علی صدیقی،اسرار احمد اجينی، محمد عمران قنوجی نے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔ اس پروگرام میں کئی اہم شخصیات کے علاوہ سینئر جرنلسٹ سید مجاہد حسین اور سینئر صحافی مسعود باری نے بھی شرکت کی۔

















Leave a Reply