نئی دہلی ،(ایجنسی/ایف ای بی )منگل کی دیر رات، گینگسٹر لارنس بشنوئی کے وکیل کی کار کو حملہ میں نشانہ بنایا گیا ۔یہ واقعہ راجدھانی دہلی کے کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی کے قریب پیش آیا۔ موٹرسائیکل پر آئے حملہ آوروں نے موقع دیکھتے ہی کئی راؤنڈ فائرنگ کردی۔ حملہ کے وقت وکیل گاڑی کے اندر تھے۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، جن میں سے ایک کو گولی لگی ہے ، جس کی شناخت سندیپ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حملہ میںایک دوسرا شخص دیپک بال بال بچ گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولس کو شک ہے کہ وکیل کو پہلے سے دھمکیاں ملی تھیں۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً چار راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کا تعلق لارنس بشنوئی کی قانونی ٹیم سے ہے۔ پولیس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ابھی تک سرکاری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور حملے کی وجہ جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔لارنس بشنوئی ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے جس کے خلاف قتل، بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئی پنجاب کے ضلع فاضلکا کے گاؤں دوترانوالی میں پیدا ہوئے۔ اپنے کالج کے زمانے میں وہ طلبہ کی سیاست میں سرگرم رہا لیکن بعد میں جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور آہستہ آہستہ جرائم کی دنیا میںپہچان بنائی۔وہ 2015 سے مسلسل جیل میں ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ ایک مجرمانہ ماسٹر مائنڈ ہے اور جیل کے اندر سے جرائم کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ لارنس پر مشہور گلوکار سدھو موسی والا (2022) کے قتل کا بھی الزام ہے۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کے وکیل کی کارپرفائرنگ،ایک شخص زخمی













Leave a Reply