Advertisement

دلشاد گارڈن میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں سیرت النبیؐ پرخصوصی پروگرام

نئی دہلی (ایف ای بی )  دلشاد گارڈن،دہلی میں آج درس قران کا ہفتہ وار پروگرام مسعود احمد کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا ۔آج اتوار کی صبح 9بجے اس پرو گرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پر نور محفل کے کنوینر مسعود احمد تھے جبکہ محبوب عالم نے قرآن کا ترجمہ و تفسیر پیش کی۔ اس اجتماع میں سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم پرخصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی . ڈاکٹر خان یاسر نے سیماپوری یونٹ کےتحت منعقدہ اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے سیرت النبیؐ کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا اور امیرحلقہ ، جماعت اسلامی ہند دہلی، سلیم اللہ خان نے صدارتی خطبہ دیا ۔افسر مسعود نےشرکا سے اظہار تشکر کیا ۔آج کے اس پروگرام میں علاقہ کی معزز شخصیات موجود رہیں جنمیں ڈاکٹر ایم زیڈ صدیقی ،ڈاکٹر نعیم، منصور الحق ،آفتاب احمد ،دلواک ،عابد حسین ،منور احمد ،افسرمسعود ،ایس حسن اور جماعت اسلامی ہند دہلی کی جانب سےشریک مندوبین سلیم اللہ خان اورڈاکٹر یاسر کے علاوہ دیگر معزز شرکاکے نام قابل ذکر ہیں ۔مختصر اور جامع دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے