Advertisement

معروف صحافی محمد احمد کا انتقال

مرحوم محمد احمد

نئی دہلی (ایف ای بی ) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ معروف پبلشرو سینئر صحافی محمد احمد طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح انجمن میڈیکل سینٹر میں، جہاں وہ گذشتہ چھ ماہ سے ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے،انتقال کر گئے۔ وہ 75 سال کے تھے ۔مرحوم 28 سال تک روزنامہ قومی أواز کے شعبہ پروف ریڈنگ سے وابستہ رہے۔ لواحقین میں دو بھائی اور ایک بہن ہے۔نماز جنازہ مسجد مدرسے والی کشن گنج تیلی واڑہ میں بعد نماز عصر اور تدفین ملکہ گنج قبرستان میں عمل میں أئی۔ مرحوم محمد احمد نہایت ملنسار اور عمدہ اخلاق کے مالک تھے۔ وہ اپنے حسنِ سلوک، نرم گفتاری اور خوش اخلاقی کی وجہ سے اپنے حلقۂ احباب میں خاص مقام رکھتے تھے ۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نہایت صدمہ میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے