نئی دہلی ،(ایجنسی ): مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے درمیان دہلی میں ایل پی جی بحران پیدا ہو گیا ہے ۔ ایل پی جی کی کمی کا سب سے زیادہ اثر اسٹریٹ فوڈ اسٹالز اور چھوٹے ہوٹلوں پر پڑ رہا ہے۔ صبح سے رات تک چلنے والے ان اسٹالز پر روزانہ ہزاروں لوگ سستا اور لذیذ کھانا کھاتے ہیں، مگر گیس کی قلت اور مہنگے سلنڈروں نے ان کے کام کو مشکل بنا دیا ہے۔کمرشل گیس سلنڈروں کی سپلائی میں رکاوٹ اور قیمتوں میں اضافے کے باعث دہلی کے تقریباً 30 سے 40 فیصد چھوٹے ہوٹل، ریستوران اور اسٹریٹ فوڈ اسٹال بند ہو چکے ہیں، جبکہ کئی دکانیں بند ہونے کے قریب ہیں۔ جمنا پار کے علاقہ لکشمی نگر، کرشنا نگر، براری، کناٹ پلیس، کشمیری گیٹ اور پہاڑ گنج جیسے علاقوں میں کئی چھوٹے ہوٹلوں نے کام روک دیا ہے، جبکہ کچھ دکانیں محدود مینو کے ساتھ چل رہی ہیں۔زیادہ تر اسٹریٹ فوڈ وینڈرز روزانہ نقد پیسے دے کر کمرشل گیس سلنڈر خریدتے ہیں۔ پہلے انہیں سلنڈر آسانی سے مل جاتے تھے، مگر اب گیس کی کمی کے باعث سپلائر بڑے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کو سلنڈر حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
دہلی میں ایل پی جی بحران، چھوٹے ہوٹل اور اسٹریٹ فوڈ اسٹال متاثر













Leave a Reply