نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای بیورو)مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کی املنیر تحصیل میں آج صبح ایک المناک ٹرپل سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک بائک، کار اوراسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس کی ٹکر سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 7 بجے املنیر-دھولے روڈ پر منگرول گاؤں کے قریب ہوٹل ورنداون کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق گجرات رجسٹریشن نمبر 1000 والی ایک کار املنیر سے دھولے جا رہی ایک بائک اور ایک ایس ٹی بس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کار میں سوار پانچ افراد کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئ۔ مرنے والوں کی شناخت آدتیہ چندرکانت مہاجن، انیتا سریش مہاجن، نرملا نند لال مہاجن، نند لال گوپال مہاجن، اور سریش وکرم مہاجن کے طور پر کی گئی ہے، سبھی ویارا، گجرات کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام لوگ املنیر میں ایک منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈائل 112 کی ٹیم، پولیس انسپکٹر دتاتریہ نکم، ہیڈ کانسٹیبل کیلاش شندے، روی پاٹل اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک چھوٹا بچہ کار میں پھنس گیا تھا جسے گاؤں والوں، پولیس اور ایس ٹی ملازمین کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کیبس میں سوار دیپک دلیپ پاٹل بھی زخمی ہو گیا۔ تمام مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاؤں کے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال، پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس ہولناک حادثے نے ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی جان لے لی، جس سے دونوں ریاستوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
جلگائوں میں المناک سڑک حادثہ ،6افراد ہلاک ،متعدد زخمی












Leave a Reply