نئی دہلی /کٹھمنڈو(ایجنسی /ایف ای نیوز)کاٹھمنڈو: تبت سے متصل نیپال کے ضلع راسوا میں بدھ کی صبح بھوٹے کوشی دریا میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں، پل، مکانات بہ گئے اور بجلی کے منصوبے متاثر ہوئے، جبکہ راسوا اور نوواکوٹ کے کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ نیپال ٹورزم بورڈ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 400سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی ابتدائی اطلاع ہے۔95افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے
ان میں 291 غیر ملکی اور 93 نیپالی شہری شامل ہیں۔ لاپتہ غیر ملکیوں میں 133 بھارتی شہری اور 37 این آر آئی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فہرست ٹریول ایجنسیوں، گائیڈز، مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور اس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔سیلاب کی شدت کے باعث متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور تبدیلی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ نیپالی فوج، پولیس اور آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کو بھی امدادی کارروائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی جائزوں کے مطابق سیلاب کی وجہ ایک بڑے مٹی اور برفانی تودے کے دریا میں گرنے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس واقعے کے پیچھے 4.4 شدت کے زلزلے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودہ آیا اور اچانک سیلابی ریلا پیدا ہوا۔بہار میں ہائی الرٹنیپال میں سیلاب کے بعد بھارت کی ریاست بہار میں بھی احتیاطی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ گنڈک ندی میں اچانک پانی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے حساس اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف سیکریٹری پرتیایا امرت کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سارن، مظفرپور اور ویشالی میں خصوصی نگرانی اور ریسکیو و راحت کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سیتامڑھی اور شیوہر سمیت دیگر حساس علاقوں پر بھی مسلسل نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔حکام کے مطابق نیپال کے بالائی علاقے میں سیلابی لہر کے باعث گنڈک ندی میں پانی کی سطح اچانک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر این ڈی آر ایف سمیت امدادی ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔نیپال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، اس لیے ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید تبدیلی ممکن ہے
نیپال میں تباہ کن سیلاب، 95ہلاک، 400 سے زائد افراد لاپتہ، 133 بھارتی شہری بھی شامل

















Leave a Reply