نئی دہلی (ایجنسیاں /ایف ای بی)امریکی ریاست مشی گن میں جمعے کی سہ پہر ایک مال کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیئربورن کے فیئرلین ٹاؤن سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد کو گولی ماری گئی، جن میں سے دو کی موت ہوگئی۔ ڈیئربورن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ پولیس نے پورا مال بند کر دیا ہے۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ قریبی ہینری فورڈ میڈیکل سینٹر کو بھی احتیاط کے طور پر لاک ڈاؤن پر رکھا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال اس علاقے کے قریب جانے سے گریز کریں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کور ویل ہیلتھ ڈیئربورن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مال ایورگرین روڈ کے قریب 18900 مشی گن ایونیو پر واقع ہے۔ حکام نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے اور حملے کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکہ کے مشی گن کے ایک مال میں فائرنگ،3افراد کی موت















Leave a Reply