نئی دہلی ،(ایجنسیاں) مشرق وسطٰی میںجنگ کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی حملوں کا دور جاری ہے ایسے میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔آج ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی اار جی سی ) نے خلیج میں قائم امریکہ کی اٹھارہ بڑی کمپنیوں کو خطے میں اپنے دفاتر خالی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ایران نے بڑی امریکی ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس کمپنیوں بشمول انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا، گوگل اور ایپل کو حملے کی دھمکی دی ہے اور عملے سے خطے میں اپنے دفاتر خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایران کی ملٹی سروس پرائمری فورس نے کہا ہے کہ یہ سلیکون ویلی کمپنیاں اب جائز اہداف ہیں کیونکہ وہ ہائی ٹیک جنگ کے لیے ‘ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے ملک کی قیادت کو ختم کیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں (الجزیرہ کے مطابق)، IRGC نے منگل (31 مارچ) کو خبردار کیا کہ وہ1 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے خطے میں کام کرنے والی امریکی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دے گا۔ ملٹری ونگ نے ان کارپوریٹ تنصیبات کے قریب رہنے والے ملازمین اور رہائشیوں سے فوری طور پر انخلاء کی اپیل کی ہے۔












Leave a Reply