علیگڑھ /نئی دہلی (پریس ریلیز/ ایف ای نیوز) مدرسہ چچا نہرو، علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں ماہر اطباء اور ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ضروری طبی مشورے فراہم کیے اور مفت میں دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر مدرسہ چچا نہرو کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی جانب سے میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔کیمپ میں ڈپارٹمنٹ آف نسواں و قبالت، اے کے طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹروں کے علاوہ سی سی آریوایم کے سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر ایم۔ یو۔ اظہر، ڈاکٹر ذکی الدین، (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر CCRUM)، ڈاکٹر شہناز پروین (سابق کنسلٹنٹ یونانی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی دہلی)، حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر روضی خاں، ڈاکٹر بشریٰ فراز، ڈاکٹر بشریٰ ملک، ڈاکٹر اریشہ خالد، ذیشان قاضی اور اسرار احمد اجینی وغیرہ نے اپنی اعزازی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد ملک (ڈائرکٹر ریجما سینٹر، علی گڑھ) کی معیاری خدمات کو بھی سراہا گیا۔
کیمپ کا افتتاح محترمہ سلمیٰ حامد انصاری نے کیا۔ انہوں نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے مسلسل مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ نہ صرف عوام الناس کی خدمت کی جارہی ہے بلکہ طب یونانی کی افادیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے، یہ بہت موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی صدیوں سے رائج ہے اور یہ سستا، ہر ایک کی پہنچ اور بہت کارگر طریقہ علاج ہے۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی دور حاضر میں منسٹری آف آیوش، حکومت ہند کے قیام کے بعد بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ کئی ممالک میں بھارت سرکار کی طرف سے شاخیں کھولنے کے لیے سمجھوتا بھی ہوچکا ہے
علی گڑھ کے مدرسہ چچا نہرو میں 159 واں مفت یونانی طبی کیمپ
















Leave a Reply