Advertisement

جو بندہ اخلاص کے ساتھ روزہ رکھتاہے اللہ اس کے اندر تقوی پیدا کر دیتاہے :مفتی نسیم قاسمی

بلند شہر، (ایف ای بی) پورے سال کو رمضان کی طرح گزارنے کے لیے اپنی زندگ میں تقویٰ، نظم و ضبط اور کثرت عبادت کو شامل کریں۔ اس کے لیے روزانہ نمازوں کی پابندی، کثرت سے تلاوت قرآن اور دیگر نفلی عبادات کااہتمام کریں ، غیبت اور بری عادات سے پرہیز کریںاور حقوق العباد کا خاص خیال رکھتے ہوئے سادگی اپنائیں۔پنج وقتہ با جماعت نماز، نوافل (تہجد) کا اہتمام کریں۔روزانہ قرآن کریم کی تلاوت اور اللہ کے ذکر کو معمول بنائیں۔ان خیالات کااظہار محلہ سرائے جھاجھن وا قع بدھیاوالی مسجد میں تراویح کے اندر قر آن کریم مکمل ہونے کے مو قع پر مفتی نسیم احمد قا سمی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں بھی جھو ٹ ،غیبت ،حسد اور لڑائی جھگڑے سے مکمل پرہیز کریں ،جس طر ح روزے کی حالت میں کیا جاتاہے ۔کھانا پینا کم کریں، سادگی اپنائیں اور غریبوں کی مالی مدد کریں، جس سے دل میں تقوی پیدا ہوتا ہے۔رمضان کا مہینہ اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کامہینہ ہے،اور عذاب ِجہنم سے رہائی کا پروانہ حاصل ہونے کامہینہ ہے۔جس کارمضان سلامتی سے گزرجائے اس کاساراسال سلامتی سے گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کاآخری عشرہ پورے رمضان کاعطرہے،اس عشرے کی پانچ راتوں کے بارے میں احتمال ہے کہ شایدوہ شبِ قدرہوں۔اس عشرے میں اعتکاف کی کوشش کرنی چاہئے،اگراعتکاف کاموقع نہ ہوتواپنی دیگرمصروفیات کوکم سے کم تر کرکے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کااہتمام کریں۔مفتی محمد نسیم نے کہا کہ آج کے حالات کے پیش نظر ہمیں پوری امت کے لیے استغفار کرنا چاہیے ۔ آج جس طر ح سے ہم گرداب میں مبتلا ہیں اور چاروں طرف مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوئے ہیں،مصیبتیں اورآفات آرہی ہیںیہ بظاہرہمارے برے اعمال کانتیجہ ہے ۔ہمیں اللہ سے رحم کی بھیک مانگنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے سلامتی سے گزرنے کاایک مطلب تویہ ہے کہ اللہ تعا لی نے رمضان المبارک میں جوخصوصی عبادتیں مقررفرمائی ہیں،ان کوٹھیک ٹھیک انجام دیا جائے،مثلاًاللہ نے فر ض روزہ صر ف رمضان کے مہینے میں ہی مقر ر فرما یاہے ۔ روزے کی عبادت کو اہتمام کے سا تھ انجام دیں ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ جوبندہ اخلاص کے ساتھ صحیح طریقے سے روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کے اندر تقوی پیدا کردیتاہے ۔اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ہرآدمی اس بات کاخصوصی اہتمام کرے کہ اس سے کوئی گناہ سرزد نہ ہو۔آخر میں مفتی محمد نسیم کی دعاء پر تقر یب کااختتام ہوا ۔شرکاء میں ڈاکٹر مرشد کریم ،حا جی محمد فا ضل ،حا جی انوار احمد ،حا جی محمد عاقل ،ڈاکٹر عبد الحق ،محمد اکبر ،بابو بھائی ،محمد صابر وغیرہ کے نام قا بل ذکرہیں ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے