بلند شہر، (ایف ای بی) ضلع بلند شہر سے سفرحج 2026 پر جانے والے عازمین کیلئے یک روزہ ٹریننگ کیمپ 24 مارچ 2026 بروز منگل کو ہوٹل کلاسک دہلی روڈ بھوڑ بلند، شہر میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ حج ٹریننگ سینٹر کے انچارج؍منیجر حاجی نور محمد قریشی نے بتایا کہ ضلع بلند شہر سے جانے والے عازمین حج کو ٹریننگ کلا سک ہوٹل میں 24 مارچ 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجےدی جائے گی۔ اس ٹریننگ کے دوران عازمین کو حج کے ارکان اور سفر حج سے متعلق دیگر ضروری اہم معلومات فراہم کی جائیں گی ۔
حا جی نورمحمد قر یشی نے بتایا کہ ہندوستانی اور سعودی حکومتوں کی طرف سے عازمین حج کو کیا کیا سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں اس کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ قریشی نے بتایا کہ ضلع سے جانے والے تمام عازمین حج کو ان کے موبائل نمبرز پر اس ٹریننگ کیمپ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی جانکاری دی گئی ہے ۔ اس ٹریننگ میں شرکت کرنے والے عازمین حج اپنے ساتھ حج درخواست فارم؍حج کی منظوری کے کاغذات کی ایک کاپی اور جا ء نماز (مصلی) اپنے ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کی رپورٹ اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی اور سینٹرل حج کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ اس بار بلند شہرضلع سے حج پر جانے والے عازمین حج کی تعداد 354 ہے۔ مزید معلومات کے لیے ضلع کی حج ہیلپ لائن نمبر 9412503151، 9219123333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بلند شہر ضلع کے عازمین حج کیلئے ٹر یننگ کیمپ 24مارچ کو:حا جی نورمحمد قریشی














Leave a Reply