Advertisement

بلند شہر کے عازمین حج کیلئے یک روزہ تربیتی کیمپ ، 354 افراد کو ٹریننگ

بلند شہر (ایف ای بی)  ضلع بلند شہرسے جانے والے عازمین حج کیلئے یک روزہ ٹریننگ اور ہیلتھ کارڈ تقسیم کیمپ کاانعقاد بلند شہر دہلی روڈ وا قع ہوٹل کلاسک میں کیا گیا ۔جس کی صدارت ڈسٹرکٹ حج ٹر یننگ سینٹر کے انچارج حا جی نورمحمد قر یشی نے کی ۔پروگرام کابا قا عدہ افتتا ح بلند شہر ضلع کے اقلیتی بہبود افسر مانویندر سنگھ راجپوت نے فیتہ کا ٹ کرکیا ۔اس پروگرام میں شریک ہونے والے تمام مہمانان کا حاجی نورمحمد قر یشی نے گلدستہ دے کر خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر تما م عازمین سے خطا ب کر تے ہوئے حاجی نورمحمد قریشی نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے بعد عازمین حج سے متعلق ایک مکمل رپورٹ اور معلومات اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی لکھنؤ اور سینٹرل حج کمیٹی ممبئی کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے حج کے دوران درپیش مسائل اورحج کے دوران کن چیزوں کی ممانعت ہے کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی ۔انہو ں نے کہا کہ حج اسلام میں ایک اہم فریضہ ہے، جس کی سعادت اللہ کے حکم سے عطا ہوتی ہے۔ جن مسلمانوں کو اللہ تعالی نے مال و دولت سے نوازا ہے، ان کو چاہیے کہ خود کو حج و عمرہ کے عظیم ثواب سے محروم نہ کریں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ زندگی کاغذ کی ایک ناؤ ہے جہاں تک پہنچ جائے غنیمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عازمین حج کو اس سفر کو آسان اور سہل انداز میں مکمل کرنے کے لیے حکومت ہند اور سعودی حکومت کی طرف سے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے۔حج ٹریننگ کے دوران حا جی نورمحمد قریشی نے بتایا کہ اس سال ضلع سے 354 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے اور تمام عازمین حج کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب آج کے اس تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عرفان احمد صدیقی نے عازمین حج کے سفر اور حج کے عمل کو اسلامی روایات کے مطابق تفصیل سے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم ترین رکن ہے اور یہ ہر اس شخص پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جو صاحب استطاعت ہو۔حج کرنے والے کے لئے جنت کی بشارت ہے۔ حجاج کرام خدا کے مہمان ہوتے ہیں اور ان کی دعا قبولیت سے سرفراز ہوتی ہے۔ یہ نفوس ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے نیکیوں کے حصول کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص زندگی میں استطاعت کے باوجود حج نہ کرے تو وہ رب کائنات کی رحمتوں سے نہ صرف محروم ہوجاتا ہے بلکہ ہدایت کے راستے بھی اس کے لئے مسدود ہوجاتے ہیں۔ علی گڑھ سے تشر یف لائے ماسٹر حج ٹرینر عبدالشاکر ، ڈاکٹر ذوالفقار اور توفیق احمدنے پروجیکٹر کے ذریعے عازمین حج کو ڈیجیٹل طور پر تربیت دی۔تر بیتی کیمپ کو کامیا ب بنانے میں قمر رضوان اور مسیح الزمان (ڈسٹرکٹ حج ٹرینر)، حاجی خورشید عالم راہی، ماسٹر افضال برنی، ماسٹر شجاعت اللہ خان، کامران انصاری، واجد رانا، ڈاکٹر ظہیر احمد، یاسین، محمد احمد، عارف سیفی، مولانا آصف، عا بد غازی ،اعجازاحمد صدیقی ایڈوکیٹ ،حا جی محمد راشد ،محمد عارف کے علاوہ مدر سہ قا سمیہ عر بیہ اسلامیہ اور انجمن خدام المسلمین کےتمام عملے کا اہم کردار رہا ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے