بلند شہر (ایف ای بی) یوپی ایس سی سول سروسز امتحان 2025 میں شہر سے ملحقہ گاؤں دریا پور کی نبیہ پر ویز کے 29 ویں رینک لانے پر علاقے بھر میں جشن اور خوشی کا ماحول ہے، خاص کر مسلمانوں میں ایک خاص قسم کی خوشی کی لہر ہے ۔ تاریخ میں پہلی بار مسلم اور علاقے کی جھوجھا برادری سے تعلق رکھنے والی نبیہ پرویز کی اس غیر معمولی کامیابی کو روشن مستقبل کے لیے مشعل راہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے 29 ویں رینک حاصل کر کے نہ صرف علاقے کا نام روشن کیا ہے بلکہ ملک اور قوم کا وقار بھی بلند کیا ہے ۔نبیہ کی اس شاندار کامیابی پرہر کوئی نازاں ہے۔
تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ملی و تعلیمی تنظیموں کے عہدے داران اور علمی حلقوںکی طرف سے نبیہ پرویز کو ان کی کامیابی پر ستائش کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں نبیہ پرویز کے قریبی رشتہ دار اور اقرا ء ماڈرن اسکول اکبر پور بلند شہر کے پرنسپل جانشین الطاف نے ان کے گھر جا کر نبیہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبیہ کی اس کامیابی پر ان کے خاندان گاؤں برادری اور پورے علاقے کے لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اعزاز میں اقرا ء ماڈرن اسکول کے زیر اہتمام جلد ہی شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ محمد ادیب ، پدم شری پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر ایمریس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاوہ میر ٹھ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دانشوران شرکت کریں گے ۔
اس موقع پر شہر کی ملی شخصیت ڈسٹرکٹ حج کمیٹی کے انچارج اور انجمن خدا م المسلمین کے سکریٹری و مدر سہ قا سمیہ عربیہ اسلامیہ کے منیجر حا جی نور محمد قریشی نے نبیہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبیہ کی کامیابی نہ صرف مسلم نوجوانوں بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔اس کے علاوہ میجر ڈاکٹر محمد فاضل استاد دہلی پبلک اسکول، آل انڈیا مسلم یوتھ کنونشن کے جنرل سکر یٹری ڈاکٹر ظہیر احمد خان ،ممتاز عالم دین جامعہ فاروقیہ گرین پارک اکبر پور کے ناظم اعلی قاری محمد طلحہ قا سمی ، حاجی انجینئر لیاقت علی، محمد سردار انصاری،قاضی عقیل احمد ، محمد الیاس خان ، صحا فی صہیب خان ، ارشاد احمد شر رایڈو کیٹ ،خورشید عالم راہی ، عارف سیفی ،محمد یاسین ،حاجی جاوید غازی ،عبد الخالق انصاری ، شجاعت اللہ خان یالش نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نبیہ پرویز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سول سروسزامتحان میں نبیہ پرویز نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک وقوم کا وقاربلند کیا:نورمحمد قریشی














Leave a Reply