نئی دہلی (ایف ای بی ) گزشتہ روز علیگڑھ میں غریب و نادار بچوں کے لئے حاجی محمد ایوب سیوہاروی کے حوالے سے ایک تعلیمی مرکز کا قیام عمل میں آیا ، جس کی سر پرستی ان کی صاحبزادی رفعت بلقیس کررہی ہیں ۔یہ سینٹر مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر محسن رضا کی تنظیم ’امید‘کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔یہ اطلاع آج بہجت ایوب نجمی ،جنرل سکریٹری حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن ، نے پریس کو جاری ایک بیان کے ذریعہ دی ۔انہوںنے اپنے میسج کے ذریعہ مطلع کیا کہ علیگڑھ میں غریب و نادار بچوں کی بہتر تعلیم کے نظم کے مقصد سےحاجی محمد ایوب سیوہاروی کے حوالے سے ایک تعلیمی مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے جس کی سر پرستی ان کی صاحبزادی کررہی ہیں ۔اس سینٹر کا مقصد نہ صرف بچوں کو تعلیم دینا ہے بلکہ تعلیم کو عام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاہم دعا گو ہیں کہ اللہ اس تعلیمی سینٹر کو بیش بہا ترقی عطا فرمائے اور مسلمانوں میں تعلیم کو عام فرمائے ۔آمین ۔انہوں نے کہا کہ رفعت بلقیس کی یہ کوشش نہایت قابل ستائش ہے ۔اس سے بہت سے محروم غریب بچے تعلیم اور اس کی اصل روح سے فیضیاب ہو سکیں گے ۔
انہوںنے کہا کہتعلیم انسان کو باکردار اور با اخلاق بناتی ہے ۔بلا شبہ آج کے دور میں تعلیم کامیاب زندگی کیلئے بہت قیمتی سرمایہ ہے لیکن افسوس یہ ہوتا ہے کہ غریب بچے غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اور ان کی یہ محرومی معاشرے میں کئی برائیوں اور بگاڑ کا سبب بنتی ہے ۔اگر بچوں کو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہو تو ایسے موقع کو ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے ۔اچھی تعلیم سے بچوں کے اخلاق سنورتے ہیں بلکہ وہ زندگی کی ترقی کی دوڑ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اس لئے تعلیم ایک با اخلاق اور مہذب معاشرہ بنانے کا بڑا اہم ذریعہ ہے۔

















Leave a Reply