بلند شہر، (ایف ای بی) : بلند شہر کے بھوڑ علاقے کی امبیڈکر کالونی کی رہنے والی شیکھا گوتم کا آئی اے ایس آفیسر بننے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہواہے ۔شیکھا نے یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے امتحان میں 113 ویں رینک حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس سے علاقے میں جشن کا ما حول تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ مینس کا امتحان بھی پاس کرنے میں ناکام رہی تھی۔ جب دہلی سے تعلق رکھنے والی شیکھا کا معا ملہ صحیح پایا گیا تو مایوسی پھیل گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے اپنا نام شیکھا بتا تے ہوئے آئی اے ایس بننے کا دعوی کیا تھا ۔ تاہم دہلی سے تعلق رکھنے والی شیکھا گوتم نے بعد میں اپنے امیدوار ہونے کا دعویٰ کیا تو انتظامیہ نے اپنے طور پر اس کی مکمل طور سے جانچ کرائی گئی ۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ نے دستاویزات کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ دعوی کرنے والی لڑکی کا نام شیکھا رانی ہے اور وہ یو پی ایس سی کے اہم امتحان (مینس) بھی پاس کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ نتیجتاً اسے انٹرویو کے لیے منتخب بھی نہیں کیا گیاتھا۔
معا ملے کی صحیح تصدیق کے بعد لڑکی اوراس کے اہل خانہ نے میڈ یاکے روبرو آکر اپنی غلطی کااعتراف کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ انہیں منتخب نہیں کیا گیا ہے، لیکن لوگوں کے احترام کی وجہ سے وہ کچھ بول نہیں سکے تھے ۔جب سے یہ فراڈ سامنے آیا ہے لڑکی کے گھر والے اپنے گھر میں قید ہوکررہ گئے ہیں اور شرم کی وجہ سے وہ کسی کا فون بھی ریسیو نہیں کررہے ہیں ۔ اس معاملے کو لے کر علاقے میں طرح طرح کے چرچے گردش کر رہے ہیں۔معا ملے کی سچائی نے اہل خانہ اور احباب کو مایوس کردیاہے ۔دہلی سے تعلق رکھنے والی یو پی ایس سی کی اصل امیدوار شیکھا اس وقت روہتک میں بی ڈی پی او (بلاک ڈیو لپمنٹ اینڈ پنچایت آفیسر )کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
دہلی کی شکھا گوتم آئی اے ایس عہدہ کی اصل دعویدار،بلند شہر کی شکھا کو مایوسی














Leave a Reply