Advertisement

ایران کاامیزون ویب سروسز کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ

نئی دہلی ،(ایف ای بی/ایجنسی ) مشرق وسطیٰ میں ایران،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 33دن گزر جانے کے بعد بھی کشیدگی کم ہوتی نہیں نظر آرہی ۔ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سےخلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ایران نے آج بحرین میں امریکی کمپنی ایمیزون ویب سروسز کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کر دیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق حملے کے بعد اہداف میں آگ لگ گئی۔ اس سے قبل بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی اطلاع دی تھی کہ ایک کمپنی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جسے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بجھا رہی ہیں۔  تاہم اس وقت کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔یہ حملہ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے مائیکروسافٹ، ایپل، گوگل اور میٹا سمیت مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والی 18 امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور آئی آر جی سی نے خلیج میںامریکہ کی اٹھارہ بڑی کمپنیوں کو خطے میںاپنے دفاتر خالی کرنے کی دھمکی د ی تھی ۔ایران نے ان امریکی ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس کمپنیوں بشمول انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا، گوگل اور ایپل کو حملے کی دھمکی دی تھی اور عملے سے خطے میں اپنے دفاتر خالی کرنے کی اپیل کی تھی۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ امریکہ اس جنگ کو دو سے تین ہفتوں میں ختم کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے