Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو نئی دھمکی دی! ،’آج ان پاگلوں کے ساتھ جو ہونے والا ہے اسے ملاحظہ کریں‘

نئی دہلی /واشنگٹن ،(ایجنسیاں):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے خلاف ایک نئی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ نے آج جمعے کو اپنے "ٹروتھ سوشل” اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا "آج ان پاگلوں کے ساتھ جو ہونے والا ہے اسے ملاحظہ کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ایرانی بحریہ ختم ہو چکی ہے، اس کی فضائیہ اب موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کے رہنماؤں کو روئے زمین سے مٹا دیا گیا ہے۔”امریکی صدر نے مزید لکھا "وہ 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے تھے، اور اب میں امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے، انہیں مار رہا ہوں۔”ٹرمپ نے آج اپنے پچھلے بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ملک نے ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے … اور اس کے میزائلوں، ڈرونز کے ساتھ ساتھ اس کے بحری بیڑے کو کچلنے کی بات کی تھی۔دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی لاریجانی نے اسرائیل اور امریکہ دونوں کو اس کی قیمت چکانے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا ٹرمپ نے دوبارہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہمیں یہ جنگ جلد جیتنی چاہیے… لیکن جنگیں شروع کرنا آسان ہے، مگر ان کا خاتمہ چند ٹویٹس سے نہیں ہوتا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم آپ کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ اپنی غلطی کا اعتراف نہ کر لیں اور اس کی قیمت نہ ادا کریں۔”واضح رہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ روز جمعرات کو اپنے پہلے پیغام میں جنگ جاری رکھنے، ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کا بدلہ قصاص” لینے اور "دشمن کو قیمت چکانے” پر مجبور کرنے کا عہد کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے