نئی دہلی /جدہ ،(ایف ای بی) گزشتہ کئی سالوں سے حاجی محمد ایوب سیو ہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن جدہ اور آس پاس میں غریبوں کو رمضان کا گفٹ پیک دے رہی ہے اس بار بھی بے حساب لوگوں کو یہ گفٹ پیک تقسیم کئے گئے۔آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری بہجت نجمی نے کہا کہ آرگنائزیشن ان لوگوں کی شکر گزار ہے جو یہ گفٹ پیک کا انتظام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے ساتھ لگا تار مدد کررہے ہیں ۔ بہجت ایوب نجمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ ان سب کمپنیز ،افرادا ور لاجسٹک ٹیم کو اجر عظیم عطا فرمائے جو ہمارے ساتھ گفٹ دینے میں برابر تعاون کررہے ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال بھی حاجی محمد ایوب سیو ہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سےحجاج کرام اور عمرہ کے لئے آئے زائرین میں گفٹ تقسیم کئے گئے تھے اور یہ سلسلہ حرم شریف سے شروع کیا گیا تھا جو آئندہ حج تک جاری رہا تھا ۔بہجت ایوب نجمی نے اس بار اپنی بے حد مصروفیت کی وجہ سے رمضان کی مبارکباد نہ دینے پر تمام متعلقین اور احباب سے معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس ماہ رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں سے ہم سب کو نوازے۔
غریبوں کو رمضان کے گفٹ پیک تقسیم ،بہجت نجمی کا اظہار تشکر














Leave a Reply