نئی دہلی(ایجنسی/فرنٹ ایڈیشن بیورو)پاکستان کے شہرکوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 24 افراد ہلاک جبکہ 50افراد سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق ان میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔جب دھماکہ ہوا ، ٹرین، فوجی جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو عید کی چھٹیوں کے لیے کوئٹہ سے پشاورجا رہی تھی۔
۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور ٹریک کے آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کی ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔ متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کئی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے گئے جبکہ دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے تھے۔ ایمبولینسز اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
پاکستان کےشہر کوئٹہ میں شدید دھماکہ ،24افراد ہلاک ،50زخمی















Leave a Reply