Advertisement

اس سال بھی حاجیوں میں بانٹے جائیں گےگفٹ: بہجت ایوب نجمی

نئی دہلی /جدہ (ایف ای بی )حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کےروح رواں اور جنرل سکریٹری بہجت ایوب نجمی نے آج پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سن 2002 سے حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن حاجیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وہ حاجیوں میں لاکھوں کی تعداد میں گفٹ بانٹ رہی ہے ۔ انشاءاللہ اس سال بھی حاجیوں کی خدمت میں گفٹ پیش کیے جائیں گے۔ ابھی تک مختلف کمپنیوں کی طرف سے تین لاکھ 13ہزار213گفٹ آچکے ہیں اور لگاتار گفٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ تحائف کی منجملہ تعداد کا 50 فیصدایشیائی ممالک کو دیا جائے گا، 25 فیصدافریقی ممالک کو ، 10 فیصد یورپین ممالک کو، پانچ فیصدامریکہ اور لیٹن امریکی ممالک کو دیا جائے گا ۔3 فیصد آسٹریلیائی ممالک کوجبکہ باقی کا7 فیصد مقامی حاجیوں میں بانٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن حجاج کرام کی خدمت میں ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کرتی ہے ۔ دوران حج ان کا جو سامان کھو جاتا ہے اس تک کو بھی ان تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور جو کچھ ان کی چھوٹی موٹی مشکلات ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،اور یہ تمام خدمات تحائف کی تقسیم کے علاوہ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سال گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی امروہہ کے حکیم تاج ہاشمی مرحوم سے منسوب ان کی دینی علمی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں آرگنائزیشن ان کے نام سے 10 ہزار گفٹ حاجیوں میں تقسیم کرے گی ۔ پچھلے سال بھی تاج حاشمی صاحب کے نام سے 10 ہزار گفٹ حاجیوں میں بانٹے گئے تھے ۔اللہ تعالی ان ساری کوششوں کو قبول فرمائے اور ان ساری کمپنیز اور افراد کو اجر عظیم دے جو اس سلسلے میں ہمارے ساتھ بہت بڑی مدد فراہم کر رہے ہیں، آمین
قابل ذکر ہے کہ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن گزشتہ کئی برسوں سے جدہ میں حجاج کرام اور عمرہ کے لئے آنے والے زائرین میں بلا ناغہ تحائف تقسیم کررہی ہے۔ یہ کار خیر تنظیم کے جنرل سیکریٹری بہجت ایوب نجمی اور انکی پوری ٹیم کے بدست اور کوششوں سے انجام دیا جاتا ہے۔ اس کار خیر میں ان کمپنیوں کابھی نمایاں و اہم رول ہے جو آرگنائزیشن کو بانٹنے کیلئے گفٹ مہیا کرتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے