Advertisement

سید علی حسین نے ناظرہ قرآن مکمل کیا، محلہ فیاض گنج میں تقریب آمین کا اہتمام 

نئی دہلی : پرانی دہلی کے محلہ کشن گنج کی معروف شخصیت ، سینئر صحافی سید اجمل حسین کے پوتے اور سید فیصل کے چھوٹے صاحبزادے سید علی حسین  نے گزشتہ ہفتہ کی شب  اپنی محنت و لگن اورعمدہ تجوید و لحن کے ساتھ ناظرہ قران مکمل کر لیا ۔ ناظرہ مکمل کرنے پر آل انڈیا مومن کانفرنس، دہلی پردیش کے صدر حاجی محمد عمران انصاری کی رہائش گاہ انصاری ہائوس، محلہ فیاض گنج میں ایک پروقار آمین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سید علی حسین نے قرآن کی آخری دو سورتوں کی اپنی پیاری آواز میں تلاوت کی ۔
اس موقع پر قاری محمد واصف نے جامع دعا کرائی ۔ انھوں نے اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سید علی کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن کریم کے مقصد نزول اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قرآن کی تلاوت کےساتھ اس کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ قراان پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت کی نعمت سے آراستہ ہو سکتے ہیں۔ تکمیل قرآن کی اس سعادت  پر دادا اجمل حسین ، نا نا محمد عمران انصاری اور سبھی رشتہ داروں نے سید علی کو خوب دعاوں سے نوازا ۔ بعد نمازعشا مہمانوں کے لئے شاندار پر تکلف دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مہاراشٹر سے دہلی تشریف لائیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سے راجیہ سبھا کی ممبر ڈاکٹر فوزیہ خان کے علاوہ دور دراز و قرب جوار سے آئے تمام قریبی رشتہِ داروں، احباب اور محلہ کے معزز لوگوں نے بھی شرکت کی اور سید علی حسین کو تحائف سے نوازا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے