Advertisement

اینگلو عربک پرائمری اسکول ،ترکمان گیٹ میں سالانہ جلسہ وتقریب تقسیمِ انعامات

نئی دہلی،(ایف ای بی): اینگلو عربک پرائمری اسکول ترکمان گیٹ دہلی کا سالانہ جلسہ اپنی روایتی شان و شوکت کے ساتھ غا لب انسٹی ٹیوٹ ،نئی دہلی میں یکم فروری،بروز اتوار صبح 9:30بجے منعقد ہوا۔ جلسے کا آغازا اسکول کی پرنسپل محترمہ سلطانہ نے کی۔ اس جلسہ میں اسکول کے 260طلبا و طالبات نے اپنی شاندار کارکردگی کے جوہر دکھائے۔اس پروگرام میں درجہ نرسری سے پنجم تک کے بچوں نے تلاوت ِکلام پاک ،حمد، نعتیں، نظمیں ،انگریزی اور اُردو میں تقاریر، ڈرامے،فینسی لبا س زیب تن کر کے ، مشاعرہ اورقوالی جیسے پروگراموں میں حصہ لیا ۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی سراج الدین قریشی چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر آف ہند گروپ آف انڈسٹریز تھے ۔انہوں نے بچوں کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی  پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں نکھاریں اور اُن میں خود اعتمادی پیدا کریں۔ مہمانِ خصوصی اور سوسا ئٹی کے ممبران نے تعلیمی سال2024-2025میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات ،نیزآج کے جلسے میں بہترین کارگردگی کے لیے اوّل ،دوم اور سوم انعامات  اور ان کے علاوہ 17  تو صیفی انعامات مختلف درجات کے طلبا و طالبات میں تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ رواں سال اسکول کی انتظامیہ کمیٹی اور پرنسپل نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی  اور ان کےلئےتعریفی ایوارڈ کابھی آغازکیا۔ اسکول کے صدر اور منیجنگ کمیٹی نے پروگرام کے لئے اپنی نیک خواہشات اور دعائیں دیں ۔ منیجر پروفیسر مظہر احمد نے مہمانوں، پرنسپل اورجملہ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ اسکے ساتھ سالانہ جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے