Advertisement

حیدرآباد سے وجئے واڑہ جارہی بس میں آتشزدگی ،39مسافر بال بال بچے

نئی دہلی :(ایجنسی) آن لائن نیوز پورٹل فرنٹ ایڈیشن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کے کانچیکرلا تھانہ علاقے میںایک نجی مسافر بس میں اس وقت اچانک آگ لگ گئی جب وہ ہائی وے پرمسافروں کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی ۔اس حادثہ میں بس پوری طرح جل کر تباہ ہو گئی ،بس میں سوار39مسافر بال بال بچ گئے ۔موصولہ خبر کے مطابق بس کو یہ حادثہ نندی گاما کے قریب کیسرا ٹول پلازہ کو عبور کرنے کے بعد پیش آیا۔آگ لگنے کی خبر بس ڈرائیوراور مسافروں کو بس سے نکلتے ہوئے دھو ئیں سے ہوئی ۔ڈرائیور نے آنا فانا بس روک دی ۔ مسافروں نے ایک دوسرے کو آگ لگنے کی اطلا دی۔اس سے مسافروں میں دہشت پیدا ہوگئی جنہوں نے ہڑبڑاہٹ میں بس سے کود کر اپنی جان بچائی ۔ تمام 39 مسافر، ڈرائیور اور کلینر، اپنے سامان سمیت، آگ پھیلنے سے پہلے ہی بس سے بحفاظت اتر گئے۔ بس مکمل طور پر آگ کی زد میں آ گئی۔ فائر فائٹرز اور پولیس نے آگ پر قابو پالیا۔حکام نے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا کوئی مکینیکل خرابی، برقی مسئلہ، یا کسی اور عنصر نے واقعہ کو جنم دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ آگ پر تقریباً ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا لیکن تب تک بس مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے