نئی دہلی/بارامتی (ایجنسیاں) مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر بارامتی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکر دی گئیں۔ اس موقع پر فضا سوگوار تھی اور لوگوں نے نم آنکھوں سے اپنے لیڈر کو آخری وداعی دی۔اجیت پوار کے آخری دیدار کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ ودیا پرتِشٹھان میں ہونے والی رسومات میں کئی اہم سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، ادھو ٹھاکرے اور ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے سمیت دیگر رہنماؤں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی شرد پوار کے ساتھ موجود رہے۔اجیت پوار کا جسدِ خاکی پہلے بارامتی کے کاٹےواڑی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے اسے جی ڈی مدگلکر آڈیٹوریم لے جایا گیا، جہاں سے آخری سفر کا آغاز ہوا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز بارامتی میں لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں اجیت پوار سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی
اجیت پوار کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا













Leave a Reply