Advertisement

ابھیجیت دیپکے کا گیانیش کمار پر طنز ، فیصلے پراٹھائے سوالات

نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای نیوز)ابھیجیت دیپکے نے گیانیش کمار کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز 2 اکتوبر کو ممبئی کے شیواجی پارک سے ہوگا۔ دیپکے الیکشن کمشنر پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر طنز کیا اور سوالات اٹھائے۔ بدھ کے روز، الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں کے لیے آن لائن فارم-6 سےاسپیشل انٹینسیو ریویژن(SIR) سے متعلق اضافی اعلامیہ (declaration) ہٹا دیا جہاں SIR کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں فارم-6 میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق خبر پر ردعمل دیا۔ خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "گیانو، آخر اس کی ضرورت ہی کیوں پڑی تھی؟” ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ اگر اضافی معلومات طلب کرنے والا حصہ اب ہٹا دیا گیا ہے، تو اسے شروع میں شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق، اب فارم-6 میں اضافی معلومات فراہم کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ یہ اقدام 26 ستمبر کو مکمل کمیشن کے اجلاس کے بعد اٹھایا گیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی شامل تھے۔ اجلاس کے بعد کمیشن نے وضاحت کی کہ فارم-6 میں شامل کیا گیا اعلامیہ خاص طور پر SIR کے عمل کے لیے تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے