Advertisement

بالی وڈ اداکارنانا پاٹیکر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

نئی دہلی (ایجنسی /ایف ای نیوز ) بالی ووڈ کے نامور اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کی صبح  75سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں گوا میں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا۔ تقریباً 45منٹ تک سی پی آر کی گئی، لیکن وہ بحال نہ ہو سکے۔منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر الکر کے مطابق نانا پاٹیکر کا انتقال صبح 5بج کر20 منٹ پر ہوا۔ واقعے کے وقت گھر پر ان کے خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا، البتہ ان کے دوست اور نگہبان موجود تھے۔پی ٹی آئی کے مطابق، 75سالہ اداکار کو اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش پائے جانے کے بعد گوا کے منی پال ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بی بی سی مراٹھی سے بات کرتے ہوئے اپنے والد کی وفات کی تصدیق کی ہے۔آخری رسومات پونے میں ان کے فارم ہاؤس میں ادا کی جائیں گی۔اکتوبر کے اوائل میں نانا پاٹیکر نے گوا کے ڈونا پاولا میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا، ”ہم سب کو ایک دن جانا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کل یہاں آؤں گا یا نہیں۔“وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ نانا پاٹیکر اُن چند اداکاروں میں سے تھے جن کی شدتِ جذبات، منفرد شخصیت اورا سکرین پر موجودگی بے مثال تھی۔ انہوں نے ہر کردار میں غیر معمولی تنوع اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ایسے کردار ادا کیے جو نسلوں تک یاد رکھے جائیں گے۔ مودی کے مطابق نانا پاٹیکر اپنی دو ٹوک اور بے لاگ رائے کے باعث بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور وہ اپنے نظریات کے اظہار سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی اور مراٹھی سینما کے لیے نانا پاٹیکر کی خدمات بے حد اہم ہیں اور ان کی وفات نے ایک ایسا خلا چھوڑ دیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہو گا۔نانا پاٹیکر نے 100سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ 1989کی فلم ”پرندا“ میں انا کے کردار کے لیے انہیں بہترین معاون اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔1994کی ”کرانتی ویر“ کے لیے بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ اور1986ی ”اگنیساکشی“ کے لیے بہترین معاون اداکار کا قومی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اس طرح وہ اپنے کیریئر میں تین نیشنل فلم ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہے۔ 2013 میں انہیں ہندوستانی سینما میں خدمات پر پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے ہندی اور مراٹھی دونوں فلموں میں نمایاں کام کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے