Advertisement

بابا سید فریدالدین مسکینی کی چوتھی بر سی کے مو قع پر غوث منزل میں شعری نشست 

بلند شہر(ایف ای بی)معروف صوفی بزرگ حضرت سید بابا فرید الدین شاہ مسکینی تاجی صابری ؒ کی چوتھی برسی کے موقع پر گنگا جمنی شعری نشست کا انعقادغوث منزل وا قع محلہ  رسالداران میں جمعرات کی شب 8 بجے کیاگیا ۔ تقریب کی صدارت یوسف خان مسکینی اور نظامت مقصود جالب نے کی۔ ڈاکٹر سیف اللہ عابد مہمان خصوصی اور کانگریس لیڈر شکیل احمد مہمان ذی وقار تھے ۔ تقریب کے آرگنائزر سجادہ نشین سید شاہ حسین مسکینی نے تما م شعرا ،ادیبوں اور مہمانوں کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا آغاز حافظ نظام غازی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف ڈاکٹر سیف اللہ عابداور سرسوتی وندنا دویہ ہنس دیپک نے پیش کی۔اپنے صدارتی خطاب میں یوسف خان نے حضرت سید بابا فرید الدین شاہ مسکینی تاجی صابری ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ہندو مسلم اتحاد کی علامت اور ملک کی مشترکہ میراث قرار دیا۔ شکیل احمد نے بابا فرید الدین شاہ مسکینی کے ہندو مسلم اتحاد کے مشن کو آگے بڑھانے پر سجادگان سید شاہ حسین مسکینی اور ان کے جانشین سید سجاد حسین مسکینی کی حوصلہ افزائی کی ۔ پروگرام کے نا ظم مقصود جالب نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا کہیں زمانے سے کیا خزانہ کھویاہے ،شفقت و محبت کا اک دیوانہ کھویاہے ۔آپ کے بچھڑنے پر اے فرید مسکین ،تنہا ہم نہیں روئے آسماں بھی رویا ہے‘ ۔ نوجوان شاعر اظہر انصاری نے اپنی محبت کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ’ آواز دے رہا ہوں برابر تمہارے بعد ،لیکن نہیں کھلا ہے کوئی در تمہارے بعد ‘۔چھندواڑہ سے آن لائن شامل ہوئے شاعر نفیس مسکینی نے کہا کہ ’اے آنکھ والودیکھ لو رتبہ فرید کا ،ملتاہے اہل بیت سے شجرہ فر ید کا ‘۔ ڈاکٹر سیف اللہ عابد نے نوجوان نسل کو پیغام دیاکہ ’غفلت میں کھو نہ جائے کہیں مقصد حیات،ہے وقت جگانے کا بہت دیر سو لیے ‘۔ نوجوان شاعر اور کوی دویہ ہنس دیپک نے اپناکلام یو ں پیش کیا کہ ’ تھوڑا سا زمانے میں جو مشہور ہوگیا ،وہ مجھ سے بہت دور بہت دور ہوگیا ‘۔ شکیل سکندرآبادی نے کہا کہ’وفا کی ایکتاکی پیار کی پہچان ہے بھارت ،میر ی نظروں سے دیکھو کتنا عالیشان ہے بھارت ‘۔ ان کے علاوہ بھونیشور دت،ابوذر غازی ،سچن ساگر ، حسنین انصاری، زرداد انصاری، سید عاطف مسکینی، سید سجاد حسین شاہ مسکینی وغیرہ نے بھی اپنا کلام پیش کیا ۔
اس موقع پر صوفی شریف احمد، محمد آباد نقوی ، سلیم علوی، نجم الدین غازی، صادق خان مسکینی، مطیب خان مسکینی، عامر زیدی، پرویز احمد، شاداب خان اور بادشاہ خان مسکینی وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے