بلند شہر (ایف ای بی) بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت اتوار کو صبح 11 بجے سماجی تبدیلی کی قرارداد میٹنگ، اجتماعی شادی کی تقریب اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈک ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام مفت کوچنگ سینٹر کے افتتاح میں شرکت کے لیے بلند شہر پہنچے۔ کارکنوں نے راکیش ٹکیت کا پھول مالائیں پہنا کر شاندار استقبال کیا۔
بی کے یو کے رہنما راکیش ٹکیت نے اجتماعی شادی کی تقریب میں سات لڑکیوں کو آشیرواد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو سماجی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ کسی غریب لڑکی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا یہ ایک اچھا قدم ہے۔ جہیز دینا اور لینا قانوناً جرم ہے۔ جہیز نہ دینے اورجہیز نہ لینے کی بے جارسم سے بچنا چاہیے ۔ اس مو قع پر راکیش ٹکیت نے کسانوں کی ایم ایس پی اور بے سہارا مویشیوں کے مطا لبے پر کہا کہ یہ سرمایہ داروں کی حکومت ہے وہ چاہتی ہے کہ کسان کسی طرح اپنی زمین چھوڑ کر جائے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کھیتوں میں کام کریں اور اپنی تحریک کو ذہن میں رکھیں ۔ زمین گھاٹے کا سودا نہیں ہے، دہلی کی قلم بے ایمان ہے۔ کسانوں کے بچے سمجھ گئے ہیں کہ قیمت دینے والا قلم بے ایمان ہے۔ ہمارے کھیت بے ایمان نہیں ہیں۔ فصلوں کے لیے ایم ایس پی ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذات پات، مذہبیت اور لسانی شاونزم کو ختم کرنا ہوگا۔ معاشرے میں اگر مقابلہ ہو تو تعلیم اور صحت میں ہونا چاہیے۔ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے بارے میں ہونا چاہئے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے کام پر توجہ دیں اور منشیات سے دور رہیں۔ اس موقع پر ڈوری لال، یوگ رااج سنگھ، بی کے یو کے ضلع صدر چودھری ارب سنگھ، آلوک چودھری، سماجی کارکن کلیان سنگھ، رام کشن سنگھ، چمن سنگھ، دنیش چودھری، لالہ کمار، مدن سنگھ، لوک من سنگھ، رامویر گوتم، بھودیو اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
حکومت سرمایہ داروں کی ہے وہ چاہتی ہے کہ کسان اپنی زمین چھوڑ کرجائے : راکیش ٹکیت











Leave a Reply