بلند شہر (ایف ای بی) جامعہ خادم القر آن محلہ شیخ واڑہ سکندر آباد میں تکمیل حفظ قر آن کریم کے مو قع پر ایک دعا ئیہ تقر یب کاانعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے ذمہ دار علماء ،ائمہ مساجد اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقر یب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت کیا گیا ۔ حاضرین سے مخاطب مولانا محمد ارشد قاسمی نے قر آن کریم کی عظمت بیان کر تے ہوئے کہا کہ اس مادیت پرستی کے دور میں جہاں دلوں کے اطمینان و سکون کے لئے ہزاروں اشیاء کی فراہمی ہے مگر جس قدر اشیاء آسائش و آرائش مہیا ہیں اسی قدر اتنا ہی آدمی خوف و بے اطمینانی کا شکارہے۔ جبکہ دلوں کے اطمینان کا سامان قرآن کریم میں موجودہے۔ مگر افسوس کامقام ہے کہ ہماری اکثر یت قر آن کریم سے غافل ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے ایک مکمل دستور حیات ہے ، جس کی ایک ایک آیت میں پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا راز مضمر ہے اور باعزت زندگی کا راز اسی قرآن پاک کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ مولانا محمد ارشد نے کہا کہ یہ دو حافظ قرآن بچے نہایت ہی خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ان کے سینوں میں اپنا کلام پاک محفوظ کر دیا۔ موصو ف نے ایک سا تھ حافظ قر آن ہوئے دونوں سگے بھائیوں محمد ارشان اور محمد ارضان ابن محمد آصف (چنو) اوران کے والدین نیز استاذ محترم قاری محمد عالم قاسمی کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی دعاء کی ۔اس کے علاوہ مدرسہ کے اساتذ مولانا عبدالوہاب قا سمی نے بھی قر آن کریم کے تعلق سے حاضر ین کو خطا ب کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کو پڑھنے کے بعد اس کو اپنی عملی زندگی میں لانے والوں کے لیے یہ جھگڑا کرے گا اور نجات دلائے گا۔ قرآن کو جو لوگ مظبوطی سے تھام لیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بلند ی عطا کر دیتا ہے۔ وہ دنیا میں بھی عزت حاصل کرتے ہیں اور آخرت میں بھی جنت کے حقدار ہوں گے ۔ اس مو قع پر قاری محمد اخلاق ،قاری ندیم احمد ،قاری محمد حمزہ ،مولانا جنید احمد ، قاری زبیر احمد ، مفتی نسیم احمد قا سمی ، حافظ زبیر احمد ،حافظ حشم الدین ،محمد ذاکرخادم مدر سہ ہذا ،مو لانا منت اللہ ،مولانا انیس احمد ،حافظ محمد فیضان وغیرہ موجود تھے کے نام قا بل ذکرہیں ۔
وہ بچے بہت خوش نصیب ہیں جن کے سینے میں اللہ نے قرآن کریم کومحفوظ کیا : مولانا محمد ارشد











Leave a Reply