Advertisement

تھانہ سمادھان دیوس کا مقصد عوامی شکایات کو سننا اور انھیں حل کرنا ہے :ڈی ایم 

بلند شہر (ایف ای بی) بلندشہر کے اگوتہ پولیس اسٹیشن میں ہفتے کو ایک سمادھان دیوس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع مجسٹریٹ مسزشروتی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار سنگھ نے عوامی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو لوگوں کی شکایات کوفوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔اتر پردیش حکومت کی ہدایت کے مطابق ہر مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کو ریاست بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں تھانہ سما دھان دیوس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عوامی شکایات کو سننا اور انہیں موقع پر حل کرنا ہے۔اگوتہ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ اس سمادھان دیوس میں چار شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں سے ایک شکایت کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا۔ باقی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات  جاری کی گئی ۔ضلع مجسٹریٹ مسزشروتی اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ کسی کو کوئی بھی شکایت ہے وہ براہ راست ان کے دفتر میں حاضر ہو کر اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔ تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پربلند شہر صدر کے ایس ڈی ایم، اگوتہ پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر اتل کمار چوہان پولیس اسٹیشن کا دیگر عملہ اور بڑی تعداد میں شکایت کنندگان موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے