Advertisement

دہشت گردوں کی بھیڑ نے ایک بار پھر عبدل کو موت کی نیند سلادیا : بہجت ایوب نجمی

بہجت ایوب نجمی

نئی دہلی/جدہ ( ایف ای نیوز ) بہجت ایوب نجمی ،جنرل سکریٹری حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن ، نے پریس کو جاری ایک بیان کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان آج اسی ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے مگر افسوس ہماری شان، ہماری پہچان اور ہمارا ترنگا لہو لہان ہے ۔ دہشت گردوں نے آج ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی اور انسانیت کو شرمسار کرتے ہوئے جمہریت کا سینہ چھلنی کردیا ۔ ہماری مراد اس عبدل سے ہے جس کے والد کو دہشت گردوں کی بھیڑ نے اس کے گھر میں گھس کر مار ڈالا ۔ آپکو بتا دیں کہ بنگال کے رہنے والے شیخ عبد الحفیظ کاکروچ جنتا پارٹی کے والنٹیئر تھے اور سرکاری اسکول کی بدحالی کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔ مبینہ طور پر دس پندرہ افراد پر مشتمل ایک بھیڑ نے مغربی بنگال میں جمعرات کے دن عبد الحفیظ کے گھر پر حملہ کر دیا اور ان کے والد محمد موافق  کی بے رحمی سے پٹائی کی بعد میں ان کی طبعیت بگڑ گئی اور اسپتال میں موت ہوگئی ۔ ان کے بیٹے عبدالحفیظ اسکولوں کی بدحالی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے وہ جنتر منتر پروٹیسٹ میں شامل رہے تھے ۔ عبدالحفیظ سی جے پی کے ممبر ہیں ۔ اس معاملے میں پولس نے اہلیہ حسینہ بیگم کی شکایت پر اب تک  بی جے پی سے وابستہ آٓٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ بہجت ایوب نجمی نے اس پورے واقعہ پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے عبدل کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور قاتلوں کوجلد سے جلد  کیفر کردار تک پنھچا نے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے نہ جانے کتنے نوجوان ، بوڑھے اور بچے ان آتنک وادیوں کے ہاتھوں موت کی نیند سو چکے ہیں ۔ چاروں طرف موت کا سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ ہمارے دماغ میں تو یہ بٹھایا گیا ہے کہ ہندو مسلم سکھ اور عیسائی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اور یہی ہماری پہچان ہے ۔ لیکن اس طرح کے واقعات تشویش میں مبتلا کرتے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے دیش میں امن و امان قائم رہے ۔ سب لوگ مل جل کر رہیں اور ہمارا یہ جھنڈا اسی طرح اونچا رہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے