Advertisement

اسلام آباد کی مسجد میں خود کش بم دھماکہ ،31افرادجاں بحق ،شہباز شریف نے حملہ کی مذمت کی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد آج اس وقت شدید دھماکے سے لرز اٹھی جب لوگ نماز جمعہ کے لیے جمع ہوئے تھے۔اس دھماکے می 31جاں بحق ہوگئے جبکہ 170کے لگ بھگ زخمی ہیں ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید اور طاقت ور تھا کہ لوگوں کے چیتھڑے اڑ گئے ،ان کے جسم کے اعضا ادھر ادھر بکھر ے تھے۔جبکہ افراد زخمی ہوکر موقع پر ہی زمین پر گر گئے۔ لوگوں کو بدحواسی کے عالم میں بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔دھماکے کے مقام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،اور اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔العربیہ اردونیوز پورٹل کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ سے متصل مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم سے کم 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے