Advertisement

سیلم پور علاقے میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ،علاقے میں سنسنی

نئی دہلی: (ایف ای بی )سیلم پور کے علاقے میں طارق نامی شخص کی پیٹ میں گولی لگنے سےموت ہو گئی۔ا نکی عمر45سال تھی ۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ گولی کسی نے چلائی یا خود نوجوان نے۔گولی طارق کے پیٹ میں لگی ۔ طارق اپنے خاندان کے ساتھ چاند باغ میں رہتے تھے۔ علاقعہ کے لوگوں کے مطابق طارق جینس پینٹوں کا کاروبار کرتے تھے ۔اہل خانہ نے بتایا کہ طارق کے دوست کے والد کا منگل کو انتقال ہو گیا تھا،انکے جنازے میں وہ شام کو ویلکم قبرستان گئے ہوئے تھے اوردفینہ کے بعد سیلم پور آگئے ،لوگوں کے مطابق اس کے بعد وہ جعفرآباد روڈ پر ایک دکان کے باہر کھڑےبریانی کھا رہے تھے ۔گولی لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے ، انہیں آنا فانا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔فی الحال ’جاوید بریانی‘ کی اس دکان کو پولس نے سیل کر دیا ہے جہاں طارق کچھ دوستوں کے ساتھ بریا نی کھا رہے تھے۔ گھر والوں کو نہیں معلوم کہ اسے گولی کیسے لگی۔ علاقے کے لوگوں میں اس قتل سے دہشت ہے،انکا کہنا ہے کہ سیلم پور میںآئے دن قتل کے معاملے بڑھ رہے ہیں ،پولس ناکام ثابت ہو رہی ہے ،جبکہ وہ قتل کی واردات کو روکنے کی کوششوں کا دعویٰ کررہی ہے۔ وہیں دوسری جانب ایف ایس ایل اور پولیس اس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔علاقے کےڈی سی پی نے بھی جائےواردات کا معائنہ کیا ۔پولس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ پچھلے پچاس گھنٹے میں یہ سیلم پور علاقے میں دوسرا قتل ہے ،اس سے قبل مستقیم عرف سمیر نامی شخص جو دو بچوں کا باپ تھا ،کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا۔اس سے24گھنٹے قبل فیضان عرف فجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔عام لوگوں میں اس طرح کے پے در پے قتل کے بڑھتے و اقعات سےسخت غم و غصہ ہے۔ پولس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے