Advertisement

ممتابنرجی نے طارق رحمان کو مبارکباد دی،پھول اورمٹھائیاں بھیجیں

نئی دہلی (ایجنسیاں ): ریاستی حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر طارق رحمان کو پھول اور مٹھائیاں بھیجی ہیں۔ بنرجی نے بنگلہ دیشی شہریوں کو مبارکباد دی، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما کو "طارق بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اور رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے پڑوسی ملک کو مبارکباد دی۔قبل ازیںدو دن پہلے ہی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(BNP) کی عام انتخابات میں شاندار جیت پر پرائم منسٹر نریندر مودی نے طارق رحمان کو مبارک باد دی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں پوسٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ جیت بنگلہ دیش کےعوام کی آپ کی قیادت پراعتماد کی عکاس ہے۔ بھارت، ایک جمہوری، ترقی پسند اورشمولیاتی بنگلہ دیش کی حمایت میں کھڑا رہے گا۔ میں کثیر جہتی باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے