Advertisement

تملناڈو : ٹی وی کے کوحکومت سازی کیلئے10سیٹیں درکار،کون دے گا ساتھ ؟

نئی دہلی (ایف ای بی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی پارٹی TVK نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے ۔۔ اس نے پرانی بڑی جماعتوں یعنی DMK اور AIADMK کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔لیکن اس کامیابی کے باوجود TVK کو حکومت سازی کے لیے پوری اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ 234 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 118 سیٹیں درکار ہیں، جبکہ TVK کو 108 سیٹیں ملی ہیں، یعنی وہ 10 سیٹیں کم رہ گئی ہے۔مزید یہ کہ وجے نے دو نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے ایک انہیں چھوڑنی پڑے گی۔ اس کے علاوہ ایک رکن کو اسپیکر بنایا جائے گا، جو عام حالات میں ووٹ نہیں دیتا۔ اس وجہ سے پارٹی کی طاقت مزید کم ہو جائے گی۔اب TVK کو حکومت بنانے کے لیے دوسری پارٹیوں یا آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ اس وقت سب کی نظریں اسی بات پر ہیں کہ کون سی جماعت TVK کا ساتھ دے گی اور آخرکار تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کون سی پارٹی ٹی وی کے کو اپنی حمایت بہ آسانی دے سکتی ہے اور کس کا ساتھ مل سکتا ہے ۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ کانگریس کے علاوہ دہ تین بایاں محاذ جماعتوں کو ٹی وی کے کو حمایت مل سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق کانگریس (5 سیٹیں) کے علاوہ بایاں محاذ پارٹیاں (4 سیٹیں) اور وی سی کے (2 سیٹیں) کی حمایت حاصل کرنا وجئے کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔کانگریس نے تمل ناڈو کی پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد میں شامل پی ایم کے (4 سیٹیں) کا ساتھ بھی وجئے کو مل سکتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو حکومت سازی کے لیے ضروری 118 سیٹیں ملنے میں ٹی وی کے کو زیادہ جدو جہد نہیں کرنی پڑے گی ۔پی ایم کے کو چھوڑ دیا جائے، تو بھی کانگریس، بایاں محاذ اور وی سی کے کا تعاون ملنے پر سیٹوں کی مجموعی تعداد 119 ہو جاتی ہے جس کے بعد ٹی وی کے کا حکومت ساز ی کا راستہ آسان ہوسکتاہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے