Advertisement

کاکروچ جنتاپارٹی کا جنترمنتر پر زوردار مظاہرہ،مرکزی وزیرتعلیم سے استعفےکامطالبہ،5دن کا الٹی میٹم

نئی دہلی (ایجنسی/ایف ای بی ) نیٹ پیپر لیک معاملے کے سلسلے میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ہفتہ کو دہلی کے جنتر منتر پر پانچ گھنٹے کا احتجاج کیا، اس احتجاج کے تحت مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے الٹی میٹم دیا تھا کہ وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان آج شام 5 بجے تک استعفیٰ دے دیں ورنہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ وہ اگلے ہفتہ 13 جون کو جنتر منتر پر دوبارہ احتجاج کریں گے۔اس احتجا ج میں ابھیجیت (کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی) اور سوشل ایکٹوسٹ سونم وانگچک نے بھی حصہ لیا ۔ان علاوہ کئی اور بھی رہنما موجود تھے ۔ان کے ساتھ CJP کے ترجمان آشوتوش رانکا بھی تھے، جو IIT کانپور کے گریجویٹ ہیںاور گزشتہ سال لندن سے ہندوستان واپس آئے تھے۔در اصل سی جے آئی کو جنتر منتر پر آج شام 5 بجے تک احتجاج کرنے کی اجازت ملی تھی، لیکن ابھیجیت کی طبیعتناساز ہونے کے بعد یہ 3:30 بجے ختم ہو گیا۔ اور سونم وانگچک کے ساتھ احتجاجی مقام سے چلے گئے۔ابھیجیت آج صبح امریکہ سے دہلی واپس آئے تھے۔ وہ ہوائی اڈے سے سیدھے جنتر منتر گئے۔ وہ امبیڈکر کی سوانح عمری اور آئین کی کاپی لے کر یہاں پہنچے۔اس احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں دور داز سے آئےطلبا اور نوجوانو ں نے حصہ لیا ۔اس کو لیکر جب کچھ نوجوانوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایاکہ خاص طور سے اس احتجاج میں حصہ لینے دہلی کے جنتر منتر پر پہنچے ہیں ۔کچھ پرائیویٹ گاڑیوں سے دہلی پہنچے تو کچھ لوگوں کا ٹرین میں سفر ریزر ویشن کنفرم ہونے کی وجہ سے آسان رہا تو کئی صرف جنرل بوگی کا ٹکٹ لے کر ہی ٹرین میں سوارگئے ۔احتجاج میں آئےبعض نوجوانوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مستقبل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ۔پیپر لیک ہو رہے ہیں ،نوکریاں نہیں مل رہی ہیں ۔حکومت اس جانب سنجیدہ نہیںہے۔نوکریاں یا تونہیں ہیں یا پھرمحض چار سال کی ہی دی جارہی ہے ۔بعض نوجوانوں کا کہنا تھا کہ نہ جانے کتنی بار نیٹ اور ایس ایس سی جیسے اہم امتحانات کے پرچے لیک کر دئے گئے ہیں اور نوجوانوںطلبا کا مستقبل دائو پر لگگیا ۔اس لئے اس بار نیٹ پیپر لیک کے سلسلے میںنوجوانوں میں شدید ناراضگی ہے اور وہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔ کچھ کاکروچ جنتا پارٹی حامی لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بارہ سال سے ہندو مسلمانمیں نفرت پیدا کر کے نوجوانوں کواصل ایشوز سے بھٹکائے ہوئے ہے۔ اس سے نوجوان طبقہ بے روزگار ہے۔آج کے احتجاج میں ابھیجیت اور ان کے ساتھیوں نے جنتر منتر پر اسٹیج سے کہا کہ اگر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان شام پانچ بجے تک عہدہ سے استعفیٰ دےدیتے ہیں تو وہ اپنا احتجاج اور مظاہرہ ختم کر دینگے ۔

احتجاج کے بعد ابھیجیت نے اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ یہ احتجاج تو محض ایک ٹریلر تھااصلی پکچر تو ابھی آنا باقی ہے۔انہوں نے دھرمیندر کو استعفیٰ دینے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اگر کاکروچ جنتا پارٹی کے مطالبات نہیں مانے گئے تو 13 جون کو جنتر منتر پر ایک اوراحتجاج کیا جائےگا۔غور طلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے آج کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے خلاف ایک اپیل پر جلد سنوائی سے انکار کردیا تھا۔کاکروچ جنتا پارٹی کو این سی پی ،اکھلیش سنگھ یادو اور شیو سینا کے علاوہ دیگر کئی اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے